- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم جہلم جیل منتقل
- ٹیکس وصولی میں سندھ تمام صوبوں پر سبقت لے گیا
- پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں
- ایس سی او اجلاس، وزیراعظم مختلف وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے
- نیا CAMON 30S: یہ ہے جسے آپ اسمارٹ فون آف دی ایئر کہتے ہیں
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ
- درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ
- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- قومی اسمبلی میں آج آدھے وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہار کر بیٹھے ہیں؟ شاہد خاقان
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
وزیراعلی پنجاب نے سڑک کنارے ڈھابے پر گاڑی روکی، چارپائی پر بیٹھ کر چائے پی
لاہور: وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی جی خان سے لاہور جاتے ہوئے ‘چائے کے ڈھابے’ پر گاڑی روک لی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔
ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کے آغاز کی تقریب سے واپسی پر وزیر اعلی پنجاب سڑک کنارے ڈھابے پر رک گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چارپائی پر بیٹھ گئیں، وزیر اعلی کو چائے پیش کی گئی۔ شہریوں نے بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کیا۔
شہریوں نے وزیر اعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے، آپ نے بجلی بل کم کرکے غریبوں کی دعائیں لی ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو آپ کے بلوں کی بہت فکر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور میں آپ کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی میں کمی ہوئی، آٹا چینی گھی دالیں، سبزیاں سستی ہوئی ہیں، مزید ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔