پیرا اولمپکس؛ قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر اتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2024
ایرانی اتھلیٹ کو مقابلوں سے باہر کردیا گیا (فوٹو: فائل)

ایرانی اتھلیٹ کو مقابلوں سے باہر کردیا گیا (فوٹو: فائل)

پیرا اولمپکس جے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر طلائی تمغے سے محروم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اتھلیٹ صادق بیت صیا نے 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تاہم قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا جبکہ انکی بھارت کے نودیپ سنگھ جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا انہیں طلائی میڈل سے نواز دیا گیا۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔

مزید پڑھیں: پیرا اولمپکس؛ 7 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود خاتون نے میڈل جیت لیا

واضح رہے کہ عراق کے نخیلاوی ولڈان (40.46) نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا کہنا ہے کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز اور جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

Explained: Why javelin thrower Navdeep's medal was upgraded from silver to  gold at Paris Paralympics – Firstpost

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔